فلسطینیوں نے اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کردیا

فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن کا کہنا ہے کہ اس بار فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تل ابیب کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر جنگ بندی پر مجبور کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن خلیل الحیہ  کا کہنا ہے کہ اس بار فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تل ابیب کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر جنگ بندی پر مجبور کردیا۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت اور جنگ بندی کے شرائط پرقریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حماس کے رکن نے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اس علاقہ میں جاسوسی پر مبنی وسائل لگانے اور فلسطینیوں کی گفتگو سننے کی کوشش کی لیکن فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کی اس کارروائی کو ناکام بنادیا۔

News Code 1885719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =