مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ لاپتہ

پاکستان جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنما مولانا سمیع الحق کو سعودی عرب پر تنقید کرنے کے دو دن بعد قتل کردیا گیا تھا اور اب انکے سیکرٹری احمد شاہ بھی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنما مولانا سمیع الحق کو سعودی عرب پر تنقید کرنے کے دو دن بعد قتل کردیا گیا تھا اور اب انکے سیکرٹری احمد شاہ بھی لاپتہ ہوگئے ہیں۔جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر چار دن سے لاپتہ ہیں۔ وہ مولانا کی زندگی میں آخری وقت تک ان کے ساتھ رہے اور ان کا موبائل فون بھی مسلسل بند ہے جب کہ رابطہ نہ ہونے پر لواحقین اور قریبی حلقے تشویش کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کو سعودی عرب اور اسرائیل کے خلاف بولنا مہنگا پڑ گیا جس کے دو دن بعد انھیں قتل کردیا گیا۔

News Code 1885581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =