افغانستان میں ترک اور افغان اسکول بند

افغانستان میں حکومتی اداروں نے ترک افغان اسکول کا کنٹرول حاصل کرکے اساتذہ اور طلبا کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں حکومتی اداروں نے ترک افغان اسکول کا کنٹرول حاصل کرکے اساتذہ اور طلبا کو حراست میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں واقع ترک افغان اسکول پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا اور تمام اساتذہ اور طلبا کو گرفتار کرکے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جب کہ اسکول کو سربمہر کردیا گیا ہے۔

ہرات کے گورنر کے ترجمان فرہاد جیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ این ڈی ایس اور پولیس اہلکاروں نے چھاپا مار کارروائی عدالتی حکم کی تعمیل میں کی۔ عدالت نے مذکورہ اسکول کا انتظام مقامی حکومت کو سنبھالنے کا حکم جاری کیا تھا جس پرعمل درآمد کرنے کا عمل جاری ہے۔

News Code 1885540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =