مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے انٹیلیجنس ادارے کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل کی عالمی تحقیقات سے موافقت نہیں کرےگا۔ ترکی الفیصل نے نیویارک میں بین الاقوامی امن تحقیقات سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہرگز سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کی عالمی تحقیقات سے موافقت نہیں کرےگا ۔ سعودی عرب اعتراف کرچکا ہے کہ اس نے خاشقجی کو استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں قتل کیا ہے لیکن وہ خاشقجی کی لاش ورثاء کے حوالے کرنے سے انکار کررہا ہے۔
سعودی عرب کے انٹیلیجنس ادارے کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل کی عالمی تحقیقات سے موافقت نہیں کرےگا۔
News ID 1885515
آپ کا تبصرہ