سری لنکا کے صدرکا 5 جنوری کو قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان

سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے قومی پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے 5 جنوری کو قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے قومی پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے 5 جنوری کو قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سری لنکن صدرکے اس فیصلے سے ملک میں جاری سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔واضح رہے کہ میتھری پالا سری سینا نے اچانک ایک حکم جاری کرتے ہوئے وزیراعظم "’رنیل وکراماسنگے"  کو برطرف کردیا تھا اور ان کی جگہ سابق صدر مہندرا راجہ پکسے کو تعینات کردیا تھا جن کا جھکاؤ چین کی طرف زیادہ ہے۔نئے وزیراعظم کی تعیناتی کے بعد صدر نے پارلیمنٹ کو بھی تحلیل کردیا تھا جس پر رنیل وکراماسنگے کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انہیں مذکورہ سیاسی صورتحال پر قانون ساز ادارے سے رجوع کرنے سے روکنے کی کوشش ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نے برطرفی کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے سے انکار کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ ہی وزیراعظم ہیں اور انہیں اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ صدر کی جانب سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے رنیل وکراماسنگے کی پارٹی کے ایک رکنِ اسمبلی ہرشا ڈسلوا کا کہنا تھا کہ  " یہ آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے"۔

News Code 1885514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =