پاکستان کا افغانستان میں قیام امن کے لئے روسی کوششوں کی حمایت کا اعلان

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نےافغانستان میں قیام امن کے لئے روسی کوششوں کی حمایت کا اعلانکرتے ہوئےکہاہے کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ یہ مسئلہ سیاسی طورپر حل ہوگا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نےدنیا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نےافغانستان میں قیام امن کے لئے روسی کوششوں کی حمایت کا اعلانکرتے ہوئےکہاہے کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ یہ مسئلہ سیاسی طورپر حل ہوگا ۔ اطلاعات کےمطابق افغانستان میں دیرپا امن کیلئے ماسکو کانفرنس کے اختتام پر پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ افغان دیرپا امن کیلئے روس نے کلیدی کاوش کی ہے اور پاکستان مستحکم افغانستان کیلئے کی جانیوالی ہر کلیدی کاوش کی حمایت کرتاہے ۔بیان کے مطابق افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں ہے ، یہ مسئلہ سیاسی طور پر ہی حل ہوگا ۔

News Code 1885499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =