ریاض اور واشنگٹن کا ایران کے خلاف قریبی تعاون جاری

سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کا ایران کے خلاف قریبی تعاون جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ ترکی الفیصل نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کا ایران کے خلاف قریبی تعاون جاری ہے۔

ترکی الفیصل نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کا باہمی تعاون تیل کی پیداوار، ہتھیاروں کی فروخت  اور دہشت گردی کے خلاف جنگ  کے علاوہ ہے ۔ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ایران کے خلاف تعاون مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔ اس نے کہا کہ خاشقجی کے قتل کی وجہ سے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات پر معمولی اثر پڑ سکتا ہے لیکن ہماری یہی کوشش ہوگی کہ ہم امریکہ کے ساتھ مل کر  ایران کے خلاف باہمی تعاون کو جاری رکھیں ۔ اس نے کہا کہ خاشقجی کے قتل سے سعودی عرب کو عالمی سطح پر بہت بڑا دھچکا لگا ہے اور سعودی عرب کو خاشقجی کے قتل نے عالمی سطح پر رسوا کریدا ہے۔

News Code 1885289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =