مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے مظاہرین کے خلاف فورس استعمال نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی کو کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے کوئی کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، پاکستان میں موجودہ تمام لوگوں کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مکمل نظر ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ