30 اکتوبر، 2018، 12:56 PM

نیوزی لینڈ میں 6اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ

نیوزی لینڈ میں 6اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ

نیوزی لینڈ کے وسطی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے،زلزلےکے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وسطی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے،زلزلےکے باعث پارلیمنٹ کا اجلاس کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔ زلزلہ  کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے نیوزی لینڈ میں آنے والے زلزلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ویلنگٹن سے شمال مشرق میں 207 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے سے فوری طور پر ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

زلزلے کے باعث نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کی کارروائی کچھ دیر کے لیے معطل کرنی پڑی۔

News ID 1885206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha