نیب کیسز میں شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا

پاکستان میں رمضان شوگر ملز کیس میں اہم پیش رفت پر نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو طلب کرلیا جب کہ صاف پانی کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم کے انکشاف پر شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں رمضان شوگر ملز کیس میں اہم پیش رفت پر نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو طلب کرلیا جب کہ صاف پانی کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم کے انکشاف پر شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں حکومتی خزانے سے ادائیگیوں کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور کیس میں نامزد رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو نیب لاہور نے 30 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق رمضان شوگر ملز کے لیے مبینہ طور پر سرکاری خزانے سے چنیوٹ میں پل تعمیر کروایا گیا اور پل تعمیر کرنے پر 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے ادا کیے گئے جب کہ پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جاری کیے۔

ادھر صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیس میں نیب نے اہم بیانات ریکارڈ کیے ہیں جس میں صاف پانی کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم کا بیان بھی شامل ہے جس کے بعد سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 8 افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔

News Code 1885098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =