مہر خـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق کے نئے وزير خارجہ محمد علی الحکیم کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ایران اور عراق کی سرحدوں خاص طور پر مہران کی سرحد پر زائرین اربعین کو بہترسہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی وزير خآرجہ نے عراق کے نئے وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق دونوں ہمسایہ اور برادر ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کا فروغ ، دونوں ممالک کے عوام کے مفادات میں ہے۔
ایرانی وزير خارجہ نے زائرین اربعین کی عراقی حکومت اور عوام کی طرف سے بہترین مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سرحدوں پر زائرین کے لئے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر تاکید کی۔
اس گفتگو میں عراق کے نئے وزیر خارجہ نے مبارکباد پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور ایران کے عوام کے درمیان تعلقات دیرینہ ،مضبوط اور مستحکم ہیں اور انھیں فروغ دینےکے لئے کسی بھی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ