25 اکتوبر، 2018، 9:52 PM

طالبان نے ملابرادر کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق کردی

طالبان نے ملابرادر کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق کردی

افغان طالبان کے ترجمان نے 2010 میں گرفتار کیے جانے والے ملابرادر کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان نے 2010 میں گرفتار کیے جانے والے ملابرادر کی پاکستانی قید سے رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2010 میں گرفتار کیے جانے والے تنظیم کے بانی رہنما ملا برادر کو پاکستانی حکام نے رہا کر دیا ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق ملابرادر کو اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد رہا کیا گیا اور ان کی رہائی کا مقصد امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے امن مذاکرات کی راہ ہموارکرنا ہے۔

News ID 1885089

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha