25 اکتوبر، 2018، 9:11 PM

کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ نہیں

کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ نہیں

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیربھارت کا اٹوٹ حصہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیربھارت کا اٹوٹ حصہ نہیں ہے۔قریشی نے کہا کہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے۔ پاکستانی وزير خارجہ کا کہناتھا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہے،دیکھنا یہ ہے کہ مسئلہ کشمیرمیں رکاوٹ کیا ہے؟ پاکستان نے ہر فورم پرمسئلہ کشمیرپرآوازبلند کی ہے اور قوم سیاسی تفریق سے بالاترہوکرمسئلہ کشمیرپرمتحدہے۔ انہوں نے کہاکہ تقسیم کے اصول کو مدنظر رکھیں تو کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بنتا، پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کاخواہاں ہے ، مسئلہ کشمیر پر 3جنگیں ہوچکی ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں ایسا ہونا نہیں چاہیے،آزادی کی تحریک میں کشمیریو ں کی گئی نسلوں کا خون شامل ہو چکا ہے ۔

News ID 1885083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha