مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو پشاور میں پیش ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق اعظم خان پر مالم جبہ میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق اعظم خان جوائنٹ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا، اعظم خان پر مالم جبہ میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور بدعنوانی کا الزام ہے،انہوں نے مالم جبہ میں 275 ایکٹر زمین 33 سالہ لیز پر قواعد و ضوابط کے برعکس دی ۔اسی کیس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری خالد پرویز کیس میں پہلے سے پیش ہوچکے ہیں۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو پشاور میں پیش ہوگئےہیں۔
News ID 1885081
آپ کا تبصرہ