مہر خبررساں ایجنسی نے بین الاقوامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 17 شہری ہلاک ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سیکورٹی فورسز نے گزشتہ شب ننگرہار صوبے کے ضلع رودات میں آپریشن کیا کے جس میں بچوں اور خواتین سمیت 17 شہری ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔
مقامی رہنماؤں نے سیکیورٹی فورسز کو غلط معلومات فراہم کرنے والے انٹیلی جنس اہلکاروں کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔
گورنر ننگرہار کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے میڈیا کو بتایا کہ شہریوں کے جانی نقصان کی اطلاعات پر تفتیشی ماہرین کو بھیجا گیا ہے جو تحقیقات مکمل کرکے گورنر کو رپورٹ پیش کریں گے۔
آپ کا تبصرہ