23 اکتوبر، 2018، 7:24 PM

مچھ میں پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکراگئی، 7 افراد ہلاک

مچھ میں پیٹرول سے بھری وین ٹرک سے ٹکراگئی، 7 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں قومی شاہراہ پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں قومی شاہراہ پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ مچھ میں شاہراہ بولان پر پیٹرول سے بھری وین ٹریک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث قریب ہی موجود دو مزید گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل پسے۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News ID 1885023

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha