20 اکتوبر، 2018، 8:46 PM

برطانیہ میں بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ

برطانیہ میں بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ

برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے خلاف سیکڑوں مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم سے دوسری مرتبہ ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے خلاف سیکڑوں مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم سے دوسری مرتبہ ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا ہے۔ مظاہرین نے بریگزٹ کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے اور انتہائی شور اور نعرے بازی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیا۔ تقریباً برطانیہ میں ایک لاکھ افراد نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا۔ پیپلز ووٹ مارچ نامی تنظیم کے زیر اہتمام مظاہرے میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ بریگزٹ کا عمل روکنے کے لیے مارچ میں شریک ہوں۔

اس سے قبل برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کہہ چکے ہیں کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ برطانیہ یورپی یونین سے علیحدہ نہ ہو جبکہ سنگین اقتصادی حالات سے بچنے کے لیے ’بریگزٹ‘ کو روکنا ناگزیر ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے کے حوالے سے گزشتہ برس 23 جون کو ریفرنڈم ہوا تھا جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 جبکہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے تھے۔

News ID 1884956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha