20 اکتوبر، 2018، 8:05 PM

سمندر پر بنا طویل ترین پل کا آئندہ ہفتہ افتتاح

سمندر پر بنا طویل ترین پل کا آئندہ ہفتہ افتتاح

سمندر پر بننے والا دنیا کا طویل ترین مکاو برج آئندہ ہفتے کھول دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندر پر بننے والا دنیا کا طویل ترین مکاو برج آئندہ ہفتے کھول دیا جائے گا۔ 55 کلومیٹر طویل مکاو برج 24 اکتوبر کو کھولا جائے گا،برج کی تعمیر کا آغاز 15 دسمبر 2009 میں کیا گیا۔

55کلو میٹر طویل اس پُل میں 6 اعشاریہ 7 کلومیٹر کی ٹنل بھی بنائی گئی ہے جس کے علاوہ باقی 22اعشاریہ 9 کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائیٹنگ سے لے کر بہترین لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کیلئے انجینئرز نے 8 سالوں سے زائد عرصے تک لگاتار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔ برج سے ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان راستہ 3 گھنٹوں سے سمٹ کر صرف 30 منٹ ہو جائے گا۔

News Code 1884954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha