مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سعودی حمکران شاہ سلمان کی دعوت پر 23 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق عمران خان 23 اکتوبر کو ریاض جائیں گے جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس دوم میں شرکت کریں گے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق عمران خان کا دورہ سعودی عرب کا مقصد آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام سے بچنے کے لیے مالی امداد کا حصول ہے یا پھرعالمی مالیاتی ادارے سے بیل آؤٹ پیکچ پر مذاکرات کے موقع پر پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں لانا ہے۔
آپ کا تبصرہ