مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں انتخابی مہم کے دفتر میں دھماکے سے انتخابی امیدوار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں پارلیمانی انتخابات کی مہم چلانے والے امیدوار عبدالجبار قہرامن اپنے دفتر کی کرسی کے نیچے لگے بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے ایک انتخابی مہم میں طالبان کی جانب سے حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
آپ کا تبصرہ