مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں تیز رفتار بس اور کالج وین میں تصادم سے 5 طالبات،استانی اور ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب وین طالبات کو لے کر کالج جارہی تھی کہ سالم انٹر چینج کے قریب سامنے سے آنے والی بس نے وین کو کچل دیا۔اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار 5 طالبات، ایک استانی اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں وین ڈرائیور ذوالفقار، استانی انعم زہرہ، طالبات ایمان سعید ،عروبہ ریاض، فاطمہ شجاع، امنہ ملک اور زینب شامل ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں تیز رفتار بس اور کالج وین میں تصادم سے 5 طالبات،استانی اور ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
News ID 1884839
آپ کا تبصرہ