15 اکتوبر، 2018، 9:59 PM

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ کا دعوی مسترد کردیا ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ کا دعوی مسترد کردیا ۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا کے170 ممالک میں سزائے موت ختم کیے جانے کے اقوام متحدہ کے دعوے کو مسترد کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا کے170 ممالک میں سزائے موت ختم کیے جانے کے اقوام متحدہ کے دعوے کو مسترد کردیا ۔ایمنسٹی کی تحقیقات کے مطابق دنیا کے142 ممالک میں یا تو سزائے موت پر عارضی پابندی ہے یا اس کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔ ایمنسٹی کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2017ء میں سزائے موت دینے والے دنیا کے 10 بڑے ممالک میں چین پہلے، سعودی عرب دوسرے ۔ ایران تیسرے ، پاکستان پانچویں اور امریکہ آٹھویں نمبر پررہا ۔

ایمنسٹی کے مطابق دنیا کے106 ممالک میں سزائے موت پر قانونی طور پر مکمل پابندی ہے،7 ممالک ایسے ہیں جہاں انتہائی غیر معمولی حالات میں سزائے موت دینے کی اجازت ہےجبکہ 29ممالک ایسے ہیں جہاں قانونی طور پر سزا موجود ہے لیکن 10سال میں ایک بھی ایسی سزا نہیں دی گئی ۔

News ID 1884816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha