مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وزیر دفاع جیمزمیٹس کو بھی اْن کے عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔ ایک انٹرویومیں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اْنہیں اس بات کی کوئی خبر نہیں کہ جیمز میٹس عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔ تاہم اْنہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے والے ہوں۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ سچ جاننا چاہتے ہیں تو اْن کے خیال میں جم میٹس بڑی حد تک ڈیموکریٹک پارٹی کی ذہنیت رکھتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ میرین کور کے ریٹائرڈ جنرل جمزی میٹس اچھے انسان ہیں اور اْن کا میٹس کے ساتھ تعلق بہت اچھا رہا ہے۔ تاہم وہ عہدے سے الگ ہو سکتے ہیں کیونکہ ہر کسی کو کسی نہ کسی وقت عہدہ چھوڑنا ہوتا ہے، امریکہ میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وزیر دفاع جیمزمیٹس کو بھی اْن کے عہدے سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔
News ID 1884811
آپ کا تبصرہ