15 اکتوبر، 2018، 7:59 PM

امریکی صدر کی یکطرفہ پالیسیاں شکست سے دوچار ہوجائیں گی

امریکی صدر کی یکطرفہ پالیسیاں شکست سے دوچار ہوجائیں گی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر اور سپاہ کے سابق سربراہ جنرل صفوی نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیاں شکست سے دوچار ہوجائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر اور سپاہ کے سابق سربراہ جنرل صفوی نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیاں شکست سے دوچار ہوجائیں گی۔ جنرل یحیی صفوی نے اقتصادی میدان میں امریکی صدر کی یکطرفہ پالیسیوں کی شکست و ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں اور مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کا خارج ہونا بھی شکست سے دوچار ہوجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران اس وقت ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہے اور دشمن ایران کی پیشرفت اور ترقی کو روکنے کی انتھک کوشش کررہا ہے۔

News ID 1884810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha