12 اکتوبر، 2018، 9:04 PM

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کےمطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل تنگی بدین زئی میں پیش آیا جہاں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ چار اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اہلکار سرچنگ کے بعد واپس آرہے تھے کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ہلاک  ہونے والوں میں صوبیدار خالق، نائیک اسد اور سپاہی رحمان شامل ہیں۔دھماکے کے باعث سپاہی تنویر، سپاہی مبشر اور دیگر دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

News Code 1884736

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha