کرد فورسز کا داعش کے 900 غیرملکی شدت پسندوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ

شام میں کرد فورسز کی جانب سے شدت پسند گروپ داعش کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران سیکڑوں غیرملکی شدت پسندوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں کرد فورسز کی جانب سے شدت پسند گروپ داعش کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران سیکڑوں غیرملکی شدت پسندوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک بیان میں کرد فورسز کاکہنا تھا کہ شام میں داعش کیخلاف شروع کی گئی کارروائی کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں مشتبہ داعشی شدت پسندوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران داعشی شدت پسندوں کی خواتین اور بچے بھی حراست میں لیے گئے تھے۔ ان مین سے 900 داعشی شدت پسند جن کا تعلق 44 ملکوں سے ہے اب بھی کرد فورسز کی جیلوں میں قید ہیں۔ شام میں کرد فورسز نے داعش کے خلاف جنگ کے دوران دہشت گردوں کی 500 خواتین اور 1200 بچوں کو بھی تحویل میں لے رکھا ہے۔

News Code 1884727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =