مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ غیر دانش مندانہ اقدمات سے گریز کریں ورنہ اس کے خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے چینی ہم منصب سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی، اس دوران باہمی تنازعات کے پیش نظر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مذاکرات چاہتے ہیں، تاکہ عالی تجارتی جنگ کے بجائے باہمی قربتیں پیدا ہوں۔ ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ڑی نے تجارتی جنگ کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن حکومت نے تجارتی جنگ شروع کرتے ہوئے باہمی اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ بعد ازاں مائیک پومپیو اور وانگ ژی کے درمیان سخت جملے کہے گئے، تاہم امریکی وزیر خارجہ نے موقف اختیار کیا کہ امریکی حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
چین نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ غیر دانش مندانہ اقدمات سے گریز کریں ورنہ اس کے خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔
News ID 1884667
آپ کا تبصرہ