10 اکتوبر، 2018، 8:08 AM

پاکستان پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ عہدے سے مستعفی

پاکستان پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ عہدے سے مستعفی

پاکستان میں پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے صحت کی خرابی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب طاہرخان کی تبدیلی کے معاملے پر دیا ۔ واضح رہے کہ حکومت نے سابق آئی جی خیبر پختون خواہ ناصر خان درانی کو چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن بناتے ہوئے پنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ انہیں یہ عہدہ خیبر پختون خواہ کی پولیس میں بہتری لانے پر دیا گیا تھا یہ خدمت انہوں نے بطور آئی جی کے پی کے انجام دی تھیں۔

News ID 1884662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha