مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے صحت کی خرابی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب طاہرخان کی تبدیلی کے معاملے پر دیا ۔ واضح رہے کہ حکومت نے سابق آئی جی خیبر پختون خواہ ناصر خان درانی کو چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن بناتے ہوئے پنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ انہیں یہ عہدہ خیبر پختون خواہ کی پولیس میں بہتری لانے پر دیا گیا تھا یہ خدمت انہوں نے بطور آئی جی کے پی کے انجام دی تھیں۔
پاکستان میں پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
News ID 1884662
آپ کا تبصرہ