مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں لوہا بنانے والی فیکٹری میں دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہر بیہلائی میں لوہا بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے ہرطرف افراتفری مچ گئی اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جب کہ پوری فیکٹری میں دھواں بھر گیا۔ دھماکے کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو اداروں نے فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی بری طرح جھلس گئے ہیں جس کے باعث تمام زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں، پہلی ترجیح زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ