مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں گاڑی الٹنے سے 12 غیر ملکیوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں الدایر کے علاقے میں گاڑی کھائی میں گرنے سے مقامی شہری سمیت 13افراد لقمہ اجل بن گئے اور 10زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں ہسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کرادی گئیں ۔ حکام نے غیر ملکیوں کی قومیت ظاہر نہیں کی۔
سعودی عرب میں گاڑی الٹنے سے 12 غیر ملکیوں سمیت 13افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1884651
آپ کا تبصرہ