9 اکتوبر، 2018، 2:30 PM

افغانستان میں حکومت اور طالبان مذاکرات کیلئے ٹیم بنائیں، امریکہ

افغانستان میں حکومت اور طالبان مذاکرات کیلئے ٹیم بنائیں، امریکہ

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان عمل زلمے خلیل زاد نے افغانستان کی حکومت اور طالبان کو مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان عمل زلمے خلیل زاد نے افغانستان کی حکومت اور طالبان کو مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔ کابل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ جنگ مشکل ہے لیکن امن بھی آسان نہیں ہے، طالبان اور افغان حکومت امن مذاکرات کے لیے ایک بااختیار ٹیم بنائیں۔ انہوں نے اپنے شیڈول اور ایجنڈے کی تفصیل بیان نہیں، زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ وہ امریکی حکومت کی جامع ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، پینٹاگون، وہائٹ ہاؤس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔

News ID 1884648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha