مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل یا ہے کہ کریبیئن جزائر کے ملک ہیٹی میں 5.9 شدت کے زلزلے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہیٹی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ لینڈ سلائیڈنگ، چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے کے کچھ ہی دیر بعد دو آفٹر شاکس بھی آئے۔ اس حوالے سے ہیٹی کی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ زلزلے سے زیادہ تباہی دارالحکومت پورٹ او پرنس میں ہوئی جہاں 5 ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔
کریبیئن جزائر کے ملک ہیٹی میں 5.9 شدت کے زلزلے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1884598
آپ کا تبصرہ