6 اکتوبر، 2018، 8:50 AM

لاہور میں فائرنگ سے 35 سالہ شخص ہلاک

لاہور میں فائرنگ سے 35 سالہ شخص ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے اکبری گیٹ کے قریب جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 35 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے اکبری گیٹ کے قریب جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 35 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔ اکبری گیٹ کے قریب قتل ہونے والے عمران کا اپنے رشتہ داروں سے جائیداد پر تنازع چل رہا تھا، ملزمان ندیم اور اس کے ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے عمران کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔متعلقہ تھانے کی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

News Code 1884562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha