6 اکتوبر، 2018، 7:44 AM

ملزم شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

ملزم شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

پاکستان میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی ملزم شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی ملزم شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں مسلم لیگ (ن) کے صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوگذشتہ روز گرفتارکیا جب کہ انہیں آج احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائے گا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گا۔

نیب نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور اس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی جب کہ اسپیکر کی جانب سے رابطے کی تصدیق کی گئی ہے۔ نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری پر کہا ہے کہ ملزم شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے میرٹ پر ٹھیکا لینے والی کمپنی کا ٹھیکا منسوخ کرا کے اپنی من پسند کمپنی کو ٹھیکا دلوایا۔

News Code 1884555

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha