5 اکتوبر، 2018، 6:43 AM

سعد حریری کا آئندہ دس دنوں میں حکومت تشکیل دینے کا اعلان

سعد حریری کا آئندہ دس دنوں میں حکومت تشکیل دینے کا اعلان

لبنان کے وزير اعظم سعد حریری نے آئندہ دس دنوں میں حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزير اعظم سعد حریری نے آئندہ دس دنوں میں حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ سعدحریری نے کہا کہ وہ آئندہ ایک ہفتہ یا دس دنوں میں حکومت تشکیل دیں گے۔ سعد حریری کو پارلیمنٹ سے اکثریت حاصل کرنے کے بعد لبنان کے صدر میشل عون نے لبنانی حکومت تشکیل دینے پر مامور کیا تھا۔ لیکن کابینہ میں پارٹیوں کی حصہ داری کے بارے میں اختلاف کی وجہ سے اب تک حکومت تشکیل نہیں ہوسکی۔

News Code 1884524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha