3 اکتوبر، 2018، 8:37 PM

شام میں داعش کے خلاف جنگ جاری ہے، میٹس

شام میں داعش کے خلاف جنگ جاری ہے، میٹس

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے دعوی کیا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ بدستور جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے دعوی کیا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ بدستور جاری ہے۔ فرانس کے دورے کے دوران پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ ہم شام میں داعش کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے کے لیے تربیت یافتہ فورس تشکیل دیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شام میں امریکی سفارتی عملے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جیمز میٹس نے کہا کہ نیٹو کے حوالے سے امریکہ اپنے وعدوں کی پابندی کرے گا۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مشکل اور طویل المدت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس امریکہ کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیرس اور واشنگٹن نے اسد رجیم کو خبردار کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج سنگین ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ خود شام میں داعشی کمانڈروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور انھیں فرار ہونے کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔

News ID 1884487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha