صومالیہ میں یورپی یونین کے فوجی قافلے پر حملے سے 3 افراد ہلاک

افریقی ملک صومالیہ میں یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک صومالیہ میں یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوجی قافلے پر کارسوار خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی۔ حملے میں کسی فوجی اہلکار کی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق صومالیہ سے ہے۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ حملے کے باعث زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی۔ رپورٹ کے مطابق اطالوی فوج نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ان کا کوئی بھی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

News Code 1884482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =