کشمیر میں حریت رہنمائوں کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط

ہندوستان حریت قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کو خط لکھ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان حریت قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس کو خط لکھ دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے، ہم آپ کی توجہ اس کی جانب مبذول کروانا چاہتے ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ ہندوستان نے مذاکرات سے انکار کرکے نہ صرف کشمیر بلکہ خطے کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے، لہٰذا ہم اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کردار ادا کرے۔ خط میں لکھا کہ ہندوستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرے کیونکہ حق خود ارادیت کو تسلیم کیے بغیر مذاکرات بے معنیٰ ہوں گے۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی توجہ ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں اور ان خلاف ورزیوں کو انسانی حقوق کونسل نے دستاویزی شکل دی ہے۔

حریت قیادت نے مزید لکھا کہ ہندوستانی افواج نہتے کشمیریوں کے خلاف بلٹ اور پلیٹ کا اندھا استعمال کرتی ہے اور اب تک 16 ہزار سے زائد کشمیریوں کو پیلٹ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، جن میں سے سیکڑوں مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوگئے ہیں، نابینہ ہونے والوں میں 14 فیصد کی عمر 15 سال سے کم ہے۔

News Code 1884433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =