مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خصوصی مشیر برائے افغانستان زلمےخلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان سے پیشگی شرائط کے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
امریکی خصوصی مشیر برائے افغانستان زلمے خیل زاد نے کہا ہے کہ دہشت گردی امریکہ کے لیے سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمت کرانا میرا مشن ہے۔ خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی مشروط ہے اور افغانستان سے دہشت گردی کا خاتمہ امریکہ کا اہم ترین مقصد ہے۔
آپ کا تبصرہ