مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے چیف ایگزیکیوٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے پر عزم ہے۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت ہر ممکنہ کوشش کرے گی، بعض ممالک دہشتگرد گروہوں کو اپنے مفادات کیلیے استعمال کر رہے ہیں لیکن دنیا کو چاہیئے کہ وہ ان کے خلاف صف آرا ہو جائے۔ عبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کیلیے پر عزم ہے اور اگر انہوں نے ہمارا یہ مطالبہ قبول کرلیا تو حکومت انہیں افغان شہریوں کے مساوی درجہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اس وقت قحط سالی،ہجرت اور دہشتگردی کا شکار ہے جن کے خاتمے کیلیے ہمیں دوست ممالک کی مدد چاہیے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکیوٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے پر عزم ہے۔
News ID 1884333
آپ کا تبصرہ