امریکی وزیر خارجہ کی طالبان سےمذاکرات کی حمایت

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات میں طالبان سےمذاکرات کی حمایت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات میں طالبان سےمذاکرات کی حمایت کی ہے۔ مائیک پمپئو نے کہا کہ امریکہ افغان حکومت کی طرف سے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ خود بھی مذاکرات میں شریک ہونا چاہتا ہے۔ مائیک پمپئو جب سے وزیر خارجہ بنے ہیں یہ ان کا افغانستان کا پہلا دورہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مزید فوجی بھیج کر طالبان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی تاکہ وہ مذاکرات کی میز پر آجائیں۔

News Code 1882096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =