21 ستمبر، 2018، 5:21 PM

پاکستان آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنر کا رکن منتخب

پاکستان آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنر کا رکن منتخب

پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہوگیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہوگیا ہے۔ پاکستان کا انتخاب آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقدہ آئی اے ای اے کے ایک اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کی۔ ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن پاکستان کے مطابق پاکستان کا انتخاب سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی اور جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں پاکستان کے نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔

News Code 1884150

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha