سعودی شاہی خاندان کے 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے زیورات پیرس ہوٹل سے چوری

پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے زیورات چوری ہوگئے جس کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس کے مشہور رٹز ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے 9 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے زیورات چوری ہوگئے جس کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔

سعودی شاہی خاندان کے فرد کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چوری کی واردات جمعے کی دوپہر کو ہوئی۔ واردات کے فوراً بعد فرانس کی ایک خاص تفتیشی ٹیم نے تفتیش شروع کردی ہے۔ فائیو اسٹار رٹز ہوٹل میں چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں جنوری میں رٹز ہوٹل کے اندر واقع جیولری کی دکانوں سے مسلح افراد نے 40 لاکھ یورو کے زیورات پر ہاتھ صاف کیا تھا۔

News Code 1883841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =