پیرس میں چاقوبردار شخص کے حملہ سے 7 افراد زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو بردار حملہ آور کی کارروائی میں دو برطانوی سیاحوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو بردار حملہ آور کی کارروائی میں دو برطانوی سیاحوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ آور چاقو اور لوہے کی راڈ سے مسلح تھا، پولیس نے کارروائی کرکے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں دوبرطانوی سیاح بھی شامل ہیں۔ واقعہ میں متاثر ہونے والے افراد کو طبی امداد پہنچانے کےلئے فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 4 افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔

News Code 1883822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =