تہران میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغاز/ شام سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران، روس اور ترکی کے صدور کا سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغازہوگیا ہے اجلاس میں شام سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران، روس اور ترکی کے صدور کا سہ فریقی سربراہی اجلاس کا آغازہوگیا ہے۔ اس اجلاس میں روسی صدر پوتین، ایرانی صدر روحانی اور ترک صدر اردوغان شریک ہیں۔ اجلاس ميں شام میں قیام امن ، دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں ایران کے صدر حسن روحانی نے شام سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی موجودگی غیر قانونی ہے اور امریکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت اور پشتپناہی کررہا ہے۔ تہران میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس ميں شام میں دہشت گردی کے خاتمہ اور شام کی قانونی حکومت کی حمایت کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گيا ہے۔

News Code 1883739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =