مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی امریکہ میں گرے لائن پر چلنے والی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی امریکہ میں میکسیکو سٹی کے قریب گرے لائن پر غلطی سے آجانے والے ٹرک سے تیز رفتار " میٹرو بس" ٹکرا گئی۔ گرے بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔
حادثے کا شکار بس میں 47 مسافر سوار تھے جن میں سے درجن سے زائد زخمی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 شدید زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ