مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقے عسیر کی بلدیہ کے اہلکاروں نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران 7 سو کلو گرام نقلی شہد ضبط کر کے ضائع کر دیا۔ عسیر ریجن کی بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ کے اہلکارو ں کو اطلاع ملی تھی کہ سودہ ریجن کے پہاڑی تفریحی مقامات پر نقلی شہد سیاحوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ اطلاع پر بلدیہ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑی مقدار میں نقلی شہد فروخت کیا جارہا تھا، جسےضبط کر کے ضائع کر دیا گيا۔
سعودی عرب کے علاقے عسیر کی بلدیہ کے اہلکاروں نے عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران 7 سو کلو گرام نقلی شہد ضبط کر کے ضائع کر دیا۔
News ID 1883440
آپ کا تبصرہ