ٹرمپ نے امریکی وزیرخارجہ کا دورہ شمالی کوریا منسوخ کروادیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئوکا دورہ شمالی کوریا منسوخ کروادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ اس نے امریکی  وزیرخارجہ مائیک پمپئوکا دورہ شمالی کوریا منسوخ کروادیا۔اطلاعات کے مطابق مائیک پومپیو کی جانب سے دورہ شمالی کوریا کے اعلان کے 24 گھنٹوں بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرخارجہ کو شمالی کوریا کا دورہ کرنے سے روک دیا۔اپنے ٹوئٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ میں نے وزیرخارجہ مائیک پمپئو کو اس وقت دورہ شمالی کوریا کرنے سے منع کیا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے اقدامات آگے نہیں بڑھائے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ وزیرخارجہ مستقبل قریب میں شمالی کوریا کا دورہ کرسکتے ہیں لیکن ایسا امریکہ چین اقتصادی جنگ کے حل کے بعد ہی ممکن ہے۔

News Code 1883388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =