شریف برادران نے پاکستانی ریلوے کو 37 ارب ڈالر کا خسارہ پہنچا دیا

پاکستانی کے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے پاکستانی ریلوے کو جہیز میں 37 ارب کا خسارہ عطا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی کے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شریف برادران نے ریلوے کو جہیز میں 37 ارب کا خسارہ عطا کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے تمام ریسٹ ہاؤسز فروخت کے لیے دستیاب ہیں، وعدہ کرتا ہوں ریلوے ٹھیک ہوگی۔راولپنڈی اسٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کسی کو نہیں ہٹائیں گے پہلے موقع دیں گے، پہلا ایجنڈا پشاور سے لاہور ڈبل ٹریک بنانا ہے۔شیخ رشید نے بتایا کہ نیب کی حمایت کریں گے، نیب زدہ لوگوں کو نیب کے حوالے کریں گے،ہمارے دور میں سنگل ٹینڈر نہیں ہو گا،سب ہمارا احتساب کریں۔وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ 8 اسٹیشنز پر ریل پلازا بنایا جائے گا، ہم ریلوے کی پٹڑی کرایے پر دینے کے لیے تیار ہیں اس کے علاوہ بیرون ملک پاکستانیوں نے بلٹ ٹرین کی پیشکش بھی کی ہے۔  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم سے عہد کیا ہے 18 گھنٹے کام کروں گاہم 31 ریلوے اسٹیشن اپ گریڈ کریں گے۔

News Code 1883325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =